ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سول سوسائٹی کے ارکان نے نروپم کے پروگرام کا بائیکاٹ کیا

سول سوسائٹی کے ارکان نے نروپم کے پروگرام کا بائیکاٹ کیا

Wed, 05 Oct 2016 19:12:37  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سول سوسائٹی کے ارکان نے ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم کی طرف سے کنٹرول لائن کے پار فوج کے سرجیکل حملوں کو فرضی قراردئے جانے کے پیش نظر یہاں پارٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے مسائل پر منعقد ایک پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہر حال پارٹی نے بعد میں شہر میں کھلی جگہ پر مبینہ تجاوزات پر پینل پروگرام کو منسوخ کر دیا۔یہ پروگرام آج دوپہر تین بجے یہاں پتر کار بھون میں ہونا تھا۔پروگرام منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔سابق مرکزی انفارمیشن کمشنر شیلیش گاندھی، اناندنی ٹھاکر، آر ٹی آئی کارکن بھاسکر پربھو اور دیگر سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے نروپم کے تبصرے کے بعد پروگرام کے پینلسٹ کے طور پر کل ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔گاندھی نے کل نروپم کو بھیجے گئے ایک ای میل میں بحث میں شامل نہ ہونے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے ای میل میں کہاکہ یہ سن کر تمام ہندوستانی شہریوں کو دکھ ہوا ہے کہ ایک ہندوستانی اس طرح سے بات کر رہا ہے اور پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہا ہے۔گاندھی نے میڈیا سے کہاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ نروپم سرجیکل حملوں کی صداقت پر سوال اٹھا رہے ہیں اور انہیں فرضی بتا رہے ہیں جو غیر منصفانہ ہے اور اس سے بچا جا سکتا تھا۔سول سوسائٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد ہم نے نروپم کی طرف سے منعقد اجلاس سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: